ریٹنگ کا ہار جیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ‘ مصباح الحق

چیمپئنر ٹرافی میں دبائو برداشت کرنے اور اچھا کھیل پیش کرنے والی ٹیم ہی کامیابی حاصل کرے گی ‘ سابق کپتان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 مئی 2017 21:32

ریٹنگ کا ہار جیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ‘ مصباح الحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہاکہ پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،پاکستان اوربھارت کے درمیان ہاکی کا میچ ہو یا کرکٹ کا ہمیشہ ٹف ہی ہوتا ہے ، چیمپئنر ٹرافی میں دبائو برداشت کرنے اور اچھا کھیل پیش کرنے والی ٹیم ہی کامیابی حاصل کرے گی ، کوچنگ یامیچ ریفری بننے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں سوچا ۔

نجی یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ شائقین کرکٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو انتہائی پسندیدگی سے دیکھتے ہیں اور روایتی حریفوں کے درمیان ہاکی کا میچ ہو یا کرکٹ کا ہمیشہ ہی ٹف میچ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں اعصاب پر قابو رکھنا ہوگا جو ٹیم جو دبائو برداشت کرے گی اور اچھا کھیل پیش کرے گی وہ کامیاب ٹھہرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اپنی عمدہ بائولنگ کی وجہ سے بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ریٹنگ کا ہار جیت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔انہوںنے کہاکہ ٹیم میں تعلیم یافتہ کھلاڑیوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپورٹس کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اچھا انسان اور بہتر شہری بننے کیلئے کھیلوں کی سرگر میاںبہت ضروری ہے ۔

انہوںنے کہا کہ میں بھی سکول ،کالج سے کرکٹ میں آیا ہوں اس لئے مجھے پتہ ہے کہ تعلیم کی کتنی اہمیت ہے لیکن بہت سی چیزیں آپ کتابوں سے نہیں سیکھ سکتے اس کیلئے پریکٹیکل کی ضرورت ہوتی ہے ۔انہوںنے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ کوچنگ اور میچ ریفری بننے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں سوچا ۔
وقت اشاعت : 25/05/2017 - 21:32:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :