سلو اوور ریٹ کے سبب جنوبی افریقی ٹیم پر جرمانہ

جمعہ 26 مئی 2017 12:39

سلو اوور ریٹ کے سبب جنوبی افریقی ٹیم پر جرمانہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ ٹیم پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کردیا۔جنوبی افریقہ اور انگلیند کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائی اور مقررہ اوورز سے ایک اوور پیچھے رہی جس کے سبب ٹیم پر دس فیصد اور کپتان اے بی ڈی ویلیئرز پر 20فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فی اوور کے لحاظ سے کھلاڑی پر 10فیصد اور کپتان پر اس سے دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ڈی ویلیئرز نے اپنی غلطی مانتے ہوئے سزا کو تسلیم کر لیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔اگر ڈی ویلیئرز آئندہ 12 ماہ میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار پاتے ہیں تو انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ ہیڈنگلے میں کھیلے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی تھی۔
وقت اشاعت : 26/05/2017 - 12:39:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :