سٹانسلاس وارینکا، کائی نیشیکوری جنیوا اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 26 مئی 2017 12:39

سٹانسلاس وارینکا، کائی نیشیکوری جنیوا اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ سٹانسلاس وارینکا اور جاپان کے سیکنڈ سیڈڈ کائی نیشیکوری اپنی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئے جبکہ ثام قیوری اور کیون اینڈرسن کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں سٹانسلاس وارینکا نے امریکا کے ثام قیوری کو 4-6، 7-5 اور 6-2 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ایک اور میچ میں جاپان کے کائی نیشیکوری نے سخت مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن کو 2-6، 6-4 اور 7-6(8-6) سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی۔ جرمنی کے میسچا زویرو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کے سٹیو جانسن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 26/05/2017 - 12:39:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :