سیکنڈ سیڈڈ کولمبین جوڑی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 26 مئی 2017 12:44

سیکنڈ سیڈڈ کولمبین جوڑی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی
جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) کولمبیا کے جان سیباسٹین کابول اور انکے ہم وطن جوڑی دار رابرٹ فارا پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ ثام قیوری اور سٹیو جانسن پر مشتمل امریکن جوڑی کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں کولمبیا کے جان سیباسٹین کابول اور انکے ہم وطن جوڑی دار رابرٹ فارا پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے ثام قیوری اور سٹیو جانسن پر مشتمل امریکن جوڑی کو 6-0 اور 7-6(8-6) سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 26/05/2017 - 12:44:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :