نرنبرگ اوپن ٹینس، کریسٹن فلپکینز اور جوہانا لارسن ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 26 مئی 2017 12:44

نرنبرگ اوپن ٹینس، کریسٹن فلپکینز اور جوہانا لارسن ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) بیلجیئم کی کریسٹن فلپکینز اور انکی سویڈن کی جوڑی دار جوہانا لارسن اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت نرنبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیمی فائنل میں ہسپانوی ماریہ جوز مارٹینز سانچز اور انکی سلوانیہ کی اینڈریجا کلپک پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو ہرا کر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں بیلجیئم کی کریسٹن فلپکینز اور انکی سویڈن کی جوڑی دار جوہانا لارسن نے سخت مقابلے کے بعد ہسپانوی ماریہ جوز مارٹینز سانچز اور انکی سلوانیہ کی اینڈریجا کلپک پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو 1-6، 6-1 اور 10-8 سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 26/05/2017 - 12:44:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :