سٹراسبرگ اوپن ٹینس، سمانتھا سٹوسر اور شوائی پینگ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 26 مئی 2017 12:44

سٹراسبرگ اوپن ٹینس، سمانتھا سٹوسر اور شوائی پینگ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
سٹراسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر اور چین کی شوائی پینگ سٹراسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے ہسپانوی کلارا سواریز ناوارو کو 7-6(7-5) اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ایک اور میچ میں چین کی شوائی پینگ نے امریکا کی شیلبے راجرز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 26/05/2017 - 12:44:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :