چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ ہونے کے باعث دباﺅ بھارت پر ہو گا، مصباح الحق

جمعہ 26 مئی 2017 13:11

چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ ہونے کے باعث دباﺅ بھارت پر ہو گا، مصباح الحق
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2017ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ فیورٹ ہونے کے سبب چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پریشر بھارت پر ہو گا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کےلئے اچھا کھیلنا اور بھارت کو ہرانا اصل ہدف ہو گا، ٹیموں کی رینکنگ سے فرق نہیں پڑتا، فیصلہ اسی کے حق میں ہوتا ہے جو اچھا کھیلتا ہے اور پریشر کو ہینڈل کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل ہمیں وہ تمام باتیں سکھاتی ہیں جو ایک اچھے انسان اور لیڈر میں ہونی چاہئیں ۔

وقت اشاعت : 26/05/2017 - 13:11:14