نوواک جوکووچ کے فیصلے پر عالمی نمبرایک اینڈی مرے حیران

جمعہ 26 مئی 2017 14:28

نوواک جوکووچ کے فیصلے پر عالمی نمبرایک اینڈی مرے حیران
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) نوواک جوکووچ کے فیصلے پر عالمی نمبر ایک برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے حیران تو ہیں لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق ورلڈ نمبر ون آندرے آگاسی کی خدمات کوچ کی حیثیت سے سربین سٹار اور ٹینس کیلئے مثبت تبدیلی ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اٹالین اوپن میں شکست کے بعد نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن کیلئے آندرے آگاسی کی خدمات بطور کوچ حاصل کی ہیں۔ اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ جب تک عظیم کھلاڑی کھیل میں موجود رہتے ہیں اس سے دلچسپی میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور سیکھنے کا بھی بھرپور موقع ملتا ہے۔
وقت اشاعت : 26/05/2017 - 14:28:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :