پشاور زلمی کے کامران اکمل افغانستان کرکٹ لیگ کے مہنگے ترین غیر ملکی کرکٹر بن گئے

ہفتہ 27 مئی 2017 11:20

پشاور زلمی کے کامران اکمل افغانستان کرکٹ لیگ کے مہنگے ترین غیر ملکی کرکٹر بن گئے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار27مئی۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل افغانستان کرکٹ لیگ کے مہنگے ترین غیر ملکی کرکٹر بن گئے۔

(جاری ہے)

رواں سال جولائی میں افغانستان میں ہونیوالی ٹی 20 لیگ ”شپاغیزہ کرکٹ لیگ“ میں شریک” کابل ایگلز“ کی ٹیم نے کامران اکمل کی خدمات پانچ اعشاریہ دو ملین افغان کرنسی یعنی 72,000 امریکی ڈالرز میں حاصل کرلی ہیں اور یوں کامران اکمل افغان ٹی 20 لیگ 2017ءکے سب سے مہنگے کرکٹر بن گئے ہیں۔ کامران اکمل شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان سپر لیگ کے بہترین بیٹسمین بھی قرار پائے تھے، پشاور زلمی کے ایک اور کھلاڑی عمران خان جونیئر بھی لیگ میں ان ایکشن ہوں گے۔

وقت اشاعت : 27/05/2017 - 11:20:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :