قومی ٹیم ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل رائونڈ میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئی

ہفتہ 27 مئی 2017 12:16

قومی ٹیم ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل رائونڈ میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) قومی ٹیم ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل رائونڈ میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئی۔ ٹورنامنٹ 15 سے 25 جون تک شیڈول ہے۔ ورلڈ ہاکی لیگ آئندہ برس شیڈول ایف آئی ایچ ورلڈکپ کے سلسلے میں کوالیفائنگ ایونٹ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم 2014 میں منعقدہ ورلڈکپ اور گزشتہ برس منعقدہ اولمپکس گیمز میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔ ورلڈ ہاکی لیگ سے قبل قومی ٹیم یکم، 3 اور 4 جون کو ہالینڈ کے خلاف تین ہاکی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد 6 اور 7 جون کو آئرلینڈ انڈر 21 ٹیم کے خلاف بھی دو میچز کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 12:16:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :