انگلینڈ کی ٹیم سب سے مضبوط ہے ،ْ ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا ،ْ ویرات کوہلی

ہفتہ 27 مئی 2017 12:27

انگلینڈ کی ٹیم سب سے مضبوط ہے ،ْ ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا ،ْ ویرات کوہلی
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی کی سب سے مضبوط ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش ٹیم میں کوئی کمزوری نہیں اور ایونٹ میں انہیں ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ میرے خیال میں انگلینڈ کی ٹیم بہت متوازن ہے۔

یہ دنیا کی دو بہترین متوازن ٹیموں میں سے ایک ہے ،ْان کی بیٹنگ نویں، دسویں نمبر تک جاری رہتی ہے اور یہ تمام کھلاڑی جارح مزاج بلے باز ہیں۔ پانچ سے چھ کھلاڑی باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں کرتے ہیں اور یہ دنیا کے بہترین چابکدست فیلڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی ٹیم کو ہرانا تمام ٹیموں کیلئے بہت بڑا چیلنج ہو گا کیونکہ ورلڈ کپ 2015 کے بعد انہوں نے اپنے کرکٹ کھیلنے کے انداز کو بہت بدل لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں کوہلی نے یہاں تک کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر انگلش ٹیم کی کوئی کمزوری نہیں کیونکہ وہ تمام پچاس اوورز صرف اٹیک کی حکمت عملی کے ساتھ کھیلتے ہیں اور یہی چیز انہیں بقیہ تمام ٹیموں سے ممتاز کرتی ہے۔مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ میں پہلے اہم آئی سی سی ٹورنامنٹ میں بحیثیت کپتان کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں ،ْہماری ٹیم پچھلی مرتبہ سے زیادہ مضبوط ہے اور مجھے امید ہے ہم اپنے ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہیں گے۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 12:27:59