سیمونا ہالپ کی فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک

ہفتہ 27 مئی 2017 12:28

سیمونا ہالپ کی فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) سٹار رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ کی فٹنس مسائل کے باعث سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک ہو گئی، میگا ایونٹ کا آغاز کل اتوار سے ہو گا۔ 25 سالہ کھلاڑی اٹالین اوپن کے فائنل کے دوران ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر چار رومانوی سٹار ہالپ نے اپنے بیان میں کہا کہ فرنچ اوپن میں شرکت کے بارے حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتی، ڈاکٹرز نے بھی معائنے کے بعد بتایا کہ ان کی میگا ایونٹ میں شرکت کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں، میں سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کر رہی ہوں، امید ہے کہ میں ایونٹ میں شرکت کے قابل ہو جائوں گی۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 12:28:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :