ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 2 جون کو کھیلا جائے گا

افغانستان کی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی بار باہمی سیریز کھیلے گی

ہفتہ 27 مئی 2017 12:28

ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 2 جون کو کھیلا جائے گا
سینٹ کٹس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 2 جون کو وارنر پارک، سینٹ کٹس میں کھیلا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی بار باہمی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق افغان ٹیم دورے کا آغاز 30 مئی کو ٹی 20 پریکٹس میچ سے کرے گی۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 2 جون، دوسرا میچ 3 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 9 جون، دوسرا 11 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 جون کو کھیلا جائے گا
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 12:28:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :