فارمولا ون، سباسچین ویٹل نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

سباسچین ویٹل نے پریکٹس سیشن کے دوران لیپ ایک منٹ بارہ اعشاریہ سات دوصفرسیکنڈزمیں طے کر کے ریکارڈ بنایا

ہفتہ 27 مئی 2017 13:36

فارمولا ون، سباسچین ویٹل نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
موناکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) چارمرتبہ کے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن سباسچین ویٹل نے موناکوسرکٹ پرسب سے کم وقت میں لیپ مکمل کرنیکا ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

فراری کے جرمن ڈرائیورنے پریکٹس سیشن کے دوران مقررہ لیپ ایک منٹ بارہ اعشاریہ سات دوصفرسیکنڈزمیں طے کیا۔اس سے قبل کوئی بھی ڈرائیورموناکوکے اسٹریٹ سرکٹ پراتنے کم وقت میں مقررہ لیپ مکمل نہیں کرسکا۔ تین مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن برطانیہ کے لوئس ہملٹن پریکٹس سیشن میں آٹھویں نمبرپررہے۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 13:36:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :