سٹین واورنکا اور مخیل زریو نے جنیوا اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 27 مئی 2017 14:24

سٹین واورنکا اور مخیل زریو نے جنیوا اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی
جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) سٹین واورنکا اور مخیل زریو نے جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق جنیوا میں جاری مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے سٹین واورنکا نے روس کے کزنیٹسوو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 اور 7-6 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کے زریو نے جاپان کے کائی نیشیکوری کو سخت مقابلے کے بعد 6-4 ، 3-6 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 14:24:51