سمانتھا سٹوسر اور ڈاریا گوریلووا سٹراسبرگ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 27 مئی 2017 14:25

سمانتھا سٹوسر اور ڈاریا گوریلووا سٹراسبرگ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں
سٹراسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) سمانتھا سٹوسر اور ڈاریا گوریلووا سٹراسبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے چین کی شوائی پینگ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا سکور 7-6 اور 6-4 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا ہی کی ڈاریا گوریلووا نے فرانس کی گریشیا کو بآسانی 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 14:25:04