مہیلا جے وردھنے بی پی ایل فرنچائز کھلنا ٹائٹنز کے کوچ مقرر

ہفتہ 27 مئی 2017 15:51

مہیلا جے وردھنے بی پی ایل فرنچائز کھلنا ٹائٹنز کے کوچ مقرر
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) فرنچائز کھلنا ٹائٹنز نے آئندہ دو برس کیلئے سابق سری لنکن کپتان اور مایہ ناز بلے باز مہیلا جے وردھنے کی بطور کوچ خدمات حاصل کر لیں۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ جے وردھنے نے بنگلہ دیش میں بطور پلیئر اپنا کیریئر ختم کر دیا ہے۔ جے وردھنے نے گزشتہ برس منعقدہ لیگ میں کمار سنگاکارا کے ہمراہ ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کی تھی۔ جے وردھنے کی زیر کوچنگ ممبئی انڈینز نے رواں برس منعقدہ آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 15:51:33