بڈ ا پیسٹ میں عالمی پیراکی چیمپئن شپ کا انعقاد،چین نے 17رکنی ٹیم کے ارکان کا اعلان کردیا

ہفتہ 27 مئی 2017 16:47

بڈ ا پیسٹ میں عالمی پیراکی چیمپئن شپ کا انعقاد،چین نے 17رکنی ٹیم کے ارکان کا اعلان کردیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) چین کی کامیاب و کامران غوطہ خور ٹیم نے 14جولائی سے 30جولائی تک بڈا پیسٹ میں منعقد ہونیوالی عالمی پیراکی چیمپئن شپ کیلئے اپنے ارکا ن کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، اولمپک چیمپئن شائی ٹنگ مائو ، چین آئی سین ، تائو یوآن اور رین چیان دوسالہ ایونٹ میں 17رکنی مضبوط ٹیم کی قیادت کریں گے، چانگ یانی اور لیان جن جائی جیسے نوجوان پیراک پہلی مرتبہ اس عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے ، چین کی غوطہ خوری ٹیم کے سربراہ جو جائی ہونگ نے کہا کہ نوجوان اور تجربہ کار پیراکوں کا مرکب چینی غوطہ خور ٹیم کی روایت رہی ہے کہ اب نئی نسل کو پروان چڑھانے پر توجہ مبذول کئے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 16:47:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :