انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن شاہراہ ریشم چیمپئن شپس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی

ہفتہ 27 مئی 2017 16:48

انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن شاہراہ ریشم چیمپئن شپس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء)انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن (آئی بی ایف ) شاہراہ ریشم چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی ۔ سینٹ پیٹرس برگ، فلوریڈا میں ایک ہفتے کے طویل آئی بی ایف 34ویں سالانہ کنونشن میں بیلٹ وروڈ (بی اینڈ آر) علاقے کے باکسنگ پروموٹروں اور نمائندوں کے ساتھ آئی بی ایف کے ایگزیکٹو افسران نے آئی بی ایف بی اینڈ آر ریجن کے قیام اور آئی بی ایف سلک روڈ چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کے اجراء پر غٖوروخوص کیا ۔

اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد علاقے میں باکسنگ کو فروغ دینا اور پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ باکسروں کو نہ صرف اپنے پیشہ ورانہ باکسنگ کیئرئر کو ترقی دینے میں مدد دی جا سکے بلکہ باکسنگ کے شائقین کے تفنن تباہ کیلئے معیاری باکسنگ کا تقاریب کا انعقاد کرنے کے لئے پروموٹروں کو مواقع فراہم کئے جا سکیں ۔

(جاری ہے)

آئی بی ایف نے سب سے پہلے تنظیم کے اندر آئی بی ایف بی اینڈ آر ریجن قائم کیا اور آئی بی ایف ، بی اینڈ آر اعزاز قائم کیا ۔

بالاخر ٹورنامنٹ چیمئنز اور نمایاں باکسر آئی بی ایف عالمی درجہ بندی کیلئے غوروخوص کئے جانے کے اہل ہوں گے ۔ توقع ہے کہ پہلا آئی بی ایف بی اینڈ آر چیمپئن شپ ٹورنامنٹ اکتوبر2017میں چین میں منعقد ہوگا اور اس کا انعقاد آئی بی ایف بی اینڈ آر ریجنل کنونشن کے موقع پر ہوگا ۔گورننگ باڈی چین میں آئی بی ایف، بی اینڈ آر ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے ۔

آئی بی ایف بی اینڈ آر ریجن کا آئندہ قیام بیلٹ وروڈ سے متحصل ممالک اور علاقوں میں کھیلوں اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت اور علاقائی سپورٹس انڈسٹری کیلئے نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کی کوشش ہوگی ۔آئی بی ایف کے صدر گاریل پیپلزنے کہا کہ ابتدائی اجلاس میں اس منصوبے کا جس پرتپاک طریقے پر خیر مقدم کیا گیا ہے آئی بی ایف کو اس سے بے حد خوشی ہوئی ہے ۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 16:48:56