پاکستان بہت مضبوط ٹیم ہے، آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیت سکتی ہے،بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی

ہفتہ 27 مئی 2017 23:12

پاکستان بہت مضبوط ٹیم ہے، آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیت سکتی ہے،بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان بہت مضبوط ٹیم ہے اور آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیت سکتی ہے۔ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور کچھ بھی کر سکتی ہے وہ کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کر سکتی ہے۔ چند حالیہ کامیابیوں کے باوجود بنگلہ دیشی ٹیم ٹورنامنٹ میں دباو میں ہو گی۔

جب آپ اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہوتے ہیں تو ہمیشہ آپ پر کچھ دباوہوتا ہے۔ایجبسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دوسرے گروپ میں ہے اور اس کا پاکستان کیساتھ گروپ سٹیج پر کوئی میچ بھی نہیں۔

(جاری ہے)

مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ میری چھٹی حس کہتی ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے اور کچھ بھی کر سکتی ہے وہ کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کر سکتی ہے۔

اس لئے ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے ان کے چانس بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ جب بھی ماضی کو دیکھتے ہیں تو پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اور اس طرح کے ٹورنامنٹ میں تمام بڑی ٹیمیں دباومیں ہوتی ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چند حالیہ کامیابیوں کے باوجود بنگلہ دیشی ٹیم ٹورنامنٹ میں دباومیں ہو گی کیونکہ بنگلہ دیش بہت مشکل گروپ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہوتے ہیں تو ہمیشہ آپ پر کچھ دباوہوتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس ٹورنامنٹ میں ہمارا گروپ بہت سخت ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے اور یہ آسان نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چھٹی پوزیشن پر ہیں اور یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے، ہم یہاں سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور جتنا ہو سکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 23:12:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :