7 بالز پر 7 رنز درکار، 5 وکٹ باقی، جنوبی افریقہ پھر بھی انگلینڈ سے ہار گیا

اتوار 28 مئی 2017 14:50

7 بالز پر 7 رنز درکار، 5 وکٹ باقی، جنوبی افریقہ پھر بھی انگلینڈ سے ہار گیا
ساؤتھمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں 2 رنز سے مات دے کر سیریز بھی 2-0 سے اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

331 کے ہدف کا تعاقب کرنے والے پروٹیز 5 وکٹ پر 328 رنز بنا سکے، ڈی کک 98 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، ڈی ویلیئرز نی52 اورڈیوڈ ملرنی71 رنز کی اننگز کھیلیں، لیام پلنکٹ کو 3 وکٹیں ملیں، پروٹیز کو اختتامی 7 بالز پر فتح کیلیے محض 7 رنزدرکار تھے اوران کے پاس پانچ وکٹیں بھی باقی تھیں لیکن ٹیم 4رنز ہی بنا پائی۔قبل ازیں انگلینڈ نے 6 وکٹ پر 330رنز جوڑے، بین اسٹوکس نے ابتدائی2 بالز پر ڈراپ کیچز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 79 گیندوں پر 101رنز بنائے، جوز بٹلر65 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے، پروٹیز ٹیم نے اس مقابلے میں 6 کیچز ڈراپ کیے۔
وقت اشاعت : 28/05/2017 - 14:50:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :