بھارت کیخلاف کھیلنے کا موقع ملا تو اپنی بھرپور کاکردگی دکھاﺅں گا:فہیم اشرف

اتوار 28 مئی 2017 15:10

بھارت کیخلاف کھیلنے کا موقع ملا تو اپنی بھرپور کاکردگی دکھاﺅں گا:فہیم اشرف
برمنگھم(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی۔2017ء) چیمپینز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے پریکٹس میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی فہیم اشرف نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے خلاف موقع ملا تووہ بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

30گیندوں پر 64رنز سکور کرنے والے فہیم اشرف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ میرا پہلا میچ تھا اس لیے جب باﺅلنگ کے لیے میدان میں اترا تو اس وقت پریشر تھا لیکن بلے بازی کے دوران پہلی ایک دو گیندوں پر ہی پریشر تھا لیکن اس کے بعد ایسا دباﺅمحسوس نہیں ہوا ،میں نے ویسے ہی کرکٹ کھیلی جیسے ڈومیسٹک میچز میں کھیلتا ہوں۔

ایک سوال پر انہوں نے بتا یا کہ میں نے حسن علی کو صرف یہ ہی کہا تھا کہ ہمیں 15،20رنز کے صرف دو اوورز چاہئیں اور ہم اپنے منصوبے میں کامیاب رہے۔بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ پرفارمنس کے بعد ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھار ت اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہوئے پریشر ہوتا ہے لیکن ان کےخلاف کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے ،اگر مجھے ان ٹیموں کےخلاف کھیلنے کا موقع تو اپنی بھرپور کار کردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

وقت اشاعت : 28/05/2017 - 15:10:11