دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر عمرہ کرنے جا پہنچے

اتوار 28 مئی 2017 23:49

دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر عمرہ کرنے جا پہنچے
جدہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی۔2017ء)فرانس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی پال پوگبا رمضان المبارک میںعمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنا سامان اٹھائے ہوئے ہیں اور اپنے پرستاروں کو پیغام دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ” اس سیشن کے لئے آپ لوگوں کا بہت بہت شکریہ ، مانچسٹر بہت جلد تم سے ملاقات ہوگی، میری دعاﺅں میں تم رہو گے“،پوگبا مانچسٹر یو نائیٹڈ کی یورپا لیگ فائنل میں جیت سے محض تین دن بعد سعودی عرب پہنچے ہیں تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ اس ماہ مبار ک میں روزے رکھ پائیں گے کیوں کہ ان کا نام جون میں انگلینڈ،پیراگوئے اور سویڈن کا سامنا کرنے والے فرانسیسی سکواڈ میں شامل ہے۔

24سالہ مسلم کھلاڑی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں مسجد حرام کے سامنے احرام پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہ اس سے قبل حج بھی کرچکے ہیں۔ عمرہ کرنے والے کئی زائرین نے پال پوگبا کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

وقت اشاعت : 28/05/2017 - 23:49:25