بھارت کیساتھ سیریز کھیلنے کے معاہدے پر قائم ہیں،شہریار

پیر 29 مئی 2017 15:42

بھارت کیساتھ سیریز کھیلنے کے معاہدے پر قائم ہیں،شہریار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2017ء) پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ بھارت کیساتھ سیریز کھیلنے کے معاہدے پر قائم ہیں جبکہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے بھارت ہماری تلافی کرے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے دبئی روانگی سے قبل لاہورایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلے ، بھارت نے معاہدے کے باوجود پاکستان سے کوئی میچ نہیں کھیلا جبکہ ہم معاہدے پر قائم ہیں ۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارت کے انکار کی وجوہات پر دبئی میں انڈین کرکٹ بورڈ سے بات چیت ہوگی چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی اور سبحان احمد بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے میٹنگ ناکام رہی تو اس کے بعد ایک اورمیٹنگ ہوگی ، ہم مطالبہ کریں گے کہ بھارت ہماری تلافی کرے۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 15:42:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :