بھارت سے مذاکرات کیلیے پی سی بی حکام دبئی روانہ

بھارت نے سیریز کھیلنے سے انکار کیا تو معاملہ آئی سی سی میں لے کر جائیں گے، چیرمین پی سی بی اگر بھارت نے سیریز کھیلنے سے انکار کیا تو معاملہ آئی سی سی میں لے کر جائیں گے، نجم سیٹھی

پیر 29 مئی 2017 17:57

بھارت سے مذاکرات کیلیے پی سی بی حکام دبئی روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ دو طرفہ سیریز کے حوالے سے مذاکرات کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام لاہور ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہو گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ سے دو طرفہ سیریز پر بات چیت کے لئے پی سی بی کا اعلیٰ سطحی وفد دبئی کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان، ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور سی ای او سبحان احمد پاکستان کی نمائندگی کریں گے جب کہ بھارتی وفد کے سربراہ سی کے کھنہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

دبئی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کے موضوع پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے آج دبئی میں بات ہو گی۔ بھارت کے ساتھ سیریز کھیلنے کے معاہدے پر قائم ہیں اور باہمی سیریز کھیلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر بھارت نے سیریز کھیلنے سے انکار کیا تو معاملہ آئی سی سی میں لے کر جائیں گے۔دوسری جانب بھارتی وزیر کھیل نے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز نہیں ہو سکتی۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 17:57:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :