عمر اکمل نے صحافیوں سے بات کرنے سے گریز کیا اور والد کیساتھ گاڑی میں گھر روانہ ہو گئے

فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے کی وجہ سے عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا

پیر 29 مئی 2017 18:03

عمر اکمل نے صحافیوں سے بات کرنے سے گریز کیا اور والد کیساتھ گاڑی میں گھر روانہ ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے ڈراپ ہونے والے قومی کرکٹر عمر اکمل خاموشی سے وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

عمر اکمل صبح انگلینڈ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور اپنے والد کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر گھر روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ عمر اکمل کو چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا تاہم برمنگھم میں فٹنس ٹیسٹ لیے گئے جس میں وہ ناکام ٹھہرے، ان کا وزن اور جسم میں چربی کا تناسب کافی زیادہ تھا۔ عمر اکمل کی جگہ ٹیم میں شمولیت کا قرعہ حارث سہیل کے نام نکلا جنہوں نے کیمپ جوائن کر لیا ہے۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 18:03:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :