شہبا ز شریف ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

پیر 29 مئی 2017 19:55

شہبا ز شریف ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) شہباز شریف ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کل بروز منگل شروع ہو گا ۔ افتتاحی تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج کے گرائونڈ میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی چیئر مین پنجاب سپورٹس بورڈ حنیف عباسی ہو نگے جبکہ میئر راولپنڈی سردار نسیم ، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، اراکین صوبائی اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ، ملک افتحار، چیئرمین واسا ضیاء اللہ شاہ اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین بھی اس میں شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ملک سہیل اعوان ہیں۔ شہباز شریف ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں 24ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور روزانہ تین میچ ہونگے۔ یہ میچ مسلم کالج گرائونڈ ، سیٹیلائٹ ٹائون کالج اور جامع سکول فاروق اعظم روڈ کے گرائونڈ میں منعقد ہونگے۔ تمام ٹیموں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے اور کرکٹ شائقین کو رمضان میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 19:55:34