پاکستان اور آسٹریلیا کا وارم اپ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پیر 29 مئی 2017 21:02

پاکستان اور آسٹریلیا کا وارم اپ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وارم اپ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔چیمپئنز ٹرافی سے قبل گرین شرٹس نے اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے، دونوں ٹیموں کو آج پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے ایجبسٹن میں مدمقابل ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 342 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے شاندار فتح حاصل کی تھی۔ نوجوان آل رائونڈر فہیم اشرف نے 34 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے بنگلا دیش کے جبڑوں سے فتح کو کھینچ لیا تھا۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 21:02:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :