چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں 2 روز باقی، پریکٹس سیشنز کیلئے ٹیموں کی جانب سے انگلینڈ میں مقیم پاکستانی باولرز کو ترجیح

muhammad ali محمد علی پیر 29 مئی 2017 19:29

چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں 2 روز باقی، پریکٹس سیشنز کیلئے ٹیموں کی جانب سے انگلینڈ میں مقیم پاکستانی باولرز کو ترجیح
برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی ۔2017ء) چیمپئنز ٹرافی کے پریکٹس سیشنز کیلئے ٹیموں کی جانب سے انگلینڈ میں مقیم پاکستانی باولرز کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں 2 روز باقی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل ٹیموں کے پریکٹس سیشنز جاری ہیں۔ ٹیموں کی جانب سے پریکٹس سینشنز کیلئے انگلینڈ میں مقیم پاکستانی باولرز کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ خاص کر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقی کوچز کی جانب سے پاکستانی باولرز کی کارگردگی کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 19:29:24