وفاقی دارالحکومت میں فٹ بالروں کی نئی رجسٹریشن شروع

پیر 29 مئی 2017 22:11

وفاقی دارالحکومت میں فٹ بالروں کی نئی رجسٹریشن شروع
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے اسلام آباد کے رجسٹرڈ فٹ بالروںکو ہدایت کی کہ جو کھلاڑی ایک کلب سے دوسرے کلب میں جانے چاہیں وہ اپنی ٹرانسفر (کل) بدھ تک لے سکتے ہیں،اس کے بعد آئندہ ٹرانسفر جنوری 2018 ء میں ہوگی، اس کے علاوہ نئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم جون سے 30 جون تک ہوگی،نئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 50 روپے، ایک کلب سے دوسرے کلب میں جانے کی ٹرانسفر فیس ایک سو روپے جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن فیس پانچ سو روپے مقررہ کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 22:11:53