چیمپئنز ٹرافی ،ْپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

پیر 29 مئی 2017 22:52

چیمپئنز ٹرافی ،ْپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

(جاری ہے)

چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز جاری ہیں جب کہ پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف دوسرا وارم میچ میں بارش کے باعث منسوخ ہوگیا اس سے قبل بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا تو امپائرز نے میچ کو 34 اوورز تک محدود کردیا ،ْ آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش نے ایک بار پھر مداخلت کردی جس کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔

واضح رہے گرین شرٹس نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نوجوان آل رآنڈر فہیم اشرف کی 34 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت 342 رنز کا مشکل ہدف آخری اوور میں حاصل کرکے بنگلادیش کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 22:52:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :