پاک بھارت سیریز کا اس سال امکان نہیں ہے ،ْشہریار خان

پیر 29 مئی 2017 22:52

پاک بھارت سیریز کا اس سال امکان نہیں ہے ،ْشہریار خان
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہاہے کہ اس سال پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں ہے کیونکہ بھارت نے سیریز کے حوالے سے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریاخان کا کہنا تھا کہ چیمپینزٹرافی کے دوران مزیدبات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا ہے جبکہ بھارت نے بات چیت جاری رکھنے کاکہا ہے کیونکہ بات چیت سے معاملہ ضرور آگے بڑھے گا تاہم ابھی معاملہ میں آئی سی سی کونہیں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیریزکھیلنے کے فیصلے کااختیاربھارتی بورڈکے پاس نہیں اور بھارتی بورڈ نے بتا دیا ہے کہ سیریزسے متعلق حکومت فیصلہ کریگی۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 22:52:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :