کم ترین اننگز میں 7000و ن ڈے رنز، ہاشم آملا نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

muhammad ali محمد علی پیر 29 مئی 2017 21:01

کم ترین اننگز میں 7000و ن ڈے رنز، ہاشم آملا نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
لارڈر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی ۔2017ء) سٹار جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کم ترین اننگز میں 7000و ن ڈے رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ ہاشم آملا نے انگلینڈ کیخلاف لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ پر اپنے 23رنز پورے کیے تو وہ ون ڈے کرکٹ کی 46سالہ تاریخ میں کم ترین اننگز میں 7000ون ڈے رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔

(جاری ہے)

ہاشم آملا نے یہ کارنامہ سر انجام دینے کے لیے محض 150اننگز کھیلیں جبکہ ویرات کوہلی نے 161اننگز اور ان سے قبل جنوبی افریقہ ہی کے اے بی ڈیویلیئرز نے 166اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا،سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے 174اور لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا نے 183اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔34سالہ ہاشم آملا اب تک 153ون ڈے میچز میں 50.22کی اوسط سے 7032رنز بنا چکے ہیں جن میں 24سنچریاں اور 33نصف سنچریاں شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 21:01:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :