اسلامک گیمز میں قومی باکسرز کا مقابلہ رینکنگ میں بہتر حریفوں سے تھا جس کے باعث وہ کوئی میڈل نہ جیت سکے ، پاکستان باکسنگ کے خراب معاملات کو درست ہونے میں کچھ وقت لگے گا ،بہت جلد ملک بھر سے 64نوجوان باکسرز کا انتخاب کرکے انہیںتربیت دی جائے گی جو مستقبل میں پاکستان کیلئے کامیابیاں حاصل کریں گے‘ خالد محمود

پیر 29 مئی 2017 23:28

اسلامک گیمز میں قومی باکسرز کا مقابلہ رینکنگ میں بہتر حریفوں سے تھا جس کے باعث وہ کوئی میڈل نہ جیت سکے ، پاکستان باکسنگ کے خراب معاملات کو درست ہونے میں کچھ وقت لگے گا ،بہت جلد ملک بھر سے 64نوجوان باکسرز کا انتخاب کرکے انہیںتربیت دی جائے گی جو مستقبل میں پاکستان کیلئے کامیابیاں حاصل کریں گے‘ خالد محمود
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود نے کہاہے کہ اسلامک گیمز میں قومی باکسرز کا مقابلہ رینکنگ میں بہتر حریفوں سے تھا جس کے باعث وہ کوئی میڈل نہ جیت سکے، قوم آئندہ دو برس تک پاکستان کے کسی باکسر سے انٹرنیشنل میڈل کی امید نہ رکھے،پروفیسر انور چودھری کی وفات کے بعد انٹرنیشنل لیول پر ہماری پرفارمنس بھی متاثر ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میںاس وقت باکسنگ کے ٹیلنٹ کی کمی ہے ہم نوجوان باکسرز پر کام کررہے ہیں جنہیں تجربہ حاصل کرنے میں وقت لگے گا لہذا فی الحال ہمیںانٹرنیشنل لیول پر میڈل کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ چند پاکستانی باکسرز نے اسلامک گیمز کے کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی جہاں ان کا مقابلہ اپنے سے بہتر باکسرز سے تھا جس کے باعث وہ اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ورلڈ باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر پروفیسر انور چودھری کی وفات کے بعد پاکستان کا انٹرنیشنل لیول پر کردار ختم ہونے سے ہمیں خاصا نقصان پہنچا اور ہمارے انٹرنیشنل لیول پر میڈلز بھی کم ہوگئے تاہم اب ہم دوبارہ ایشیاء اور عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔خالد محمود جوپاکستان واپڈا سپورٹس بورڈ کے نائب صدر بھی رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کی حیثیت سے بھی پاکستان میں کھیلوں کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں کا کہنا تھاکہ اسلامک گیمز میں صرف ٹینس سے گولڈ میڈل کی امید تھی لیکن اعصام الحق کے نہ آنے سے وہ بھی دم توڑ گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان باکسنگ کے معاملات گزشتہ کافی سالوں سے خراب تھے جنہیں درست ہونے میں کچھ وقت لگے گا بہت جلد ملک بھر سے 64نوجوان باکسرز کا انتخاب کرکے انہیںتربیت دی جائے گی جو مستقبل میں پاکستان کیلئے کامیابیاں حاصل کریں گے۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 23:28:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :