فرنچ اوپن ٹینس، کارولینا پالیسکووا، کیرولین وزنائیکی، سمانتھا سٹوسر، سیرا ایرانی ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

منگل 30 مئی 2017 10:50

فرنچ اوپن ٹینس، کارولینا پالیسکووا، کیرولین وزنائیکی، سمانتھا سٹوسر، سیرا ایرانی ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) کارولینا پالیسکووا، کیرولین وزنائیکی، سمانتھا سٹوسر، ایلینا ویسنینا، سیرا ایرانی اور اناستاسیا پائولیچنکووا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ لوئس سفاروا، فرانسیسکا شیون، زینگ ہی، ڈوئی، اینڈریا پیٹکوویک اور جیلینا جانکووچ میگا ایونٹ کے پہلے ہی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی ژینگ ہی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کی جائمی فورلس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4، 3-6 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے سلواکیہ کی کریسٹینا کیوکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے مات دیکر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ روس کی ایلینا ویسنینا نے برازیل کی بیٹریز ہاداد مایا کو 6-2، 3-6 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے رائونڈ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں سیرا ایرانی، اناستاسیا پائولیچنکووا، موگوروزا، پارمینٹائر، برٹنز، میرٹنز، بیلیز اور لپچنکووا جیت کر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
وقت اشاعت : 30/05/2017 - 10:50:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :