کاﺅنٹی میچ، میسن کرین نے ’ڈبل باﺅنس‘ گیند پر ڈین ایلگر کی وکٹ اڑا دی

منگل 30 مئی 2017 12:03

کاﺅنٹی میچ، میسن کرین نے ’ڈبل باﺅنس‘ گیند پر ڈین ایلگر کی وکٹ اڑا دی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی ۔2017ء) کاﺅنٹی چیمپئن شپ کے ایک میچ میں ہیمپشائر کے لیگ سپنر میسن کرین نے ’ڈبل باﺅنس‘ گیند پرسمر سیٹ کے ڈین ایلگر کو آﺅٹ کردیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اوپننگ بلے باز ڈین ایلگر کو گیند کرنے کے دوران 20 سالہ نوجوان باﺅلر کی ڈلیوری ٹائمنگ گڑبڑ ہوئی جس کی وجہ سے بال نے وکٹ پر 2 مرتبہ باﺅنس کیا،ایلگر نے موقع سے فائدہ اٹھا کر بال کو باﺅنڈری سے باہر پھینکنا چاہا لیکن گیند وکٹوں میں جاگھسی، پروٹیز بیٹسمین کو اپنے اس انداز میں آﺅٹ ہونے پر یقین نہ آیا اور وہ شرمندگی سے سر ہلاتے ہوئے پویلین واپس لوٹ گئے، دوسری جانب خود میسن کرین بھی ڈبل باﺅنس گیند پر شرمندہ انداز میں سر پکڑ کر بیٹھے دکھائی دیئے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2017 - 12:03:48