قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کے سلسلہ میں آئرلینڈ کے خلاف تین میچز کی سیریز کا آغاز پرسوں کریگی

منگل 30 مئی 2017 13:09

قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کے سلسلہ میں آئرلینڈ کے خلاف تین میچز کی سیریز کا آغاز پرسوں کریگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کے سلسلہ میں آئرلینڈ کی ٹیم کے خلاف تین میچز کی سیریز کا آغاز پرسوں جمعرات سے کرے گی۔ پہلا میچ یکم جون، دوسرا 3 جون اور تیسرا 4 جون کو کھیلے گی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم10 جون کو لندن پہنچے گی اور وہاں پر 15 سے 25 جون تک کھیلے جانے والے عالمی کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کرے گی۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جون کو ہالینڈ کے خلاف، دوسرا16 جون کو کینیڈا کے خلاف، تیسرا 18 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا اور اپنا لیگ کا آخری میچ 19 جون کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 30/05/2017 - 13:09:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :