قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ فاسٹ بولر فضل محمود کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے 12 برس ہوگئے

منگل 30 مئی 2017 13:18

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ فاسٹ بولر فضل محمود کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے 12 برس ہوگئے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ فاسٹ بائولر فضل محمود کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے بارہ برس ہوگئے۔ وہ 30 مئی 2005ء کو 78 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔ اس عظیم کرکٹر نے ساری عمر پاکستان کی خدمت میں گزار دی۔ فضل محمود 18 فروری، 1927ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے متحدہ ہندوستان میں شمالی پنجاب کی کرکٹ ٹیم سے رانجی ٹرافی میں حصہ لے کر فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا اور قیام پاکستان کے بعد18 اکتوبر 1952ء میں بھارت کے خلاف کھیل کر پاکستان ٹیم سے اپنا کیریئر شروع کیا اور 10 سال بعد16 سی20 اگست 1962ء میں انگلستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیل کر کرکٹ کو الوداع کہا۔

لکھنو میں پاکستان نے بھارت کے خلاف جو ٹیسٹ میچ جیتا اس میں فضل محمود نی94 رنز دے کر 12 وکٹیں لیں اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

فضل محمود دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ سے گیند کرانے والے فاسٹ میڈیم بائولر تھے۔ انہوں نی34 ٹیسٹ میچوں میں139 وکٹیں حاصل کیں اور13 اننگز ایسی ہیں جن میں انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ایک سو بارہ انٹرنیشنل میچ بھی کھیلے جن میں انہوں نے 466 وکٹیں حاصل کیں۔

فضل محمود نے اوول کے میدان پر انگلستان کے خلاف 99 رنز دے کر 12 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان نے انگلینڈ (ایم سی سی) کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جیتا۔ اس میچ میں ان کے لیگ کرکٹرز نے بہت شہرت حاصل کی۔ وہ آف کٹر اور لیگ کٹر دونوں طرح کی گیندیں کرانے کیلئے بہت مشہور تھے اور میٹ کی پچوں پر خاص طور سے بہت موثر بائولر سمجھے جاتے تھے۔ گیند پر زبردست کنٹرول اور پچ پر مسلسل موومنٹ کرانا ان کا امتیاز سمجھا گیا۔ فضل محمود جیسے کرکٹرز روز روز نہیں پیدا ہوتے۔ انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔
وقت اشاعت : 30/05/2017 - 13:18:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :