مایہ ناز امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نشے میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار،چند گھنٹوں بعد رہا

منگل 30 مئی 2017 13:23

مایہ ناز امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نشے میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار،چند گھنٹوں بعد رہا
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا۔امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ کو صبح 3 بجے جوپیٹر آئی لینڈ پولیس نے حراست میں لیا جو ان کے گھر سے قریب ہی واقع ہے، انہیں بعد ازاں ساڑھے 7 گھنٹے بعد رہا بھی کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے نشے کی حالت میں ان کی لی گئی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

14 بڑے ٹائٹلز اپنے نام کرنے والے امریکی گالفر کھیل میں واپسی کیلئے کوشاں ہیں،14مرتبہ کے میجر چیمپین ٹائیگر ووڈز کی کمر کی تکلیف کے باعث 15 ماہ بعد گالف کورس پر واپسی ہوئی تھی۔ ویسے وہ 2013ء سے کوئی ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ دوسری جانب ٹائیگر وڈز کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں ڈرائیونگ کے دوران ان کی گرفتاری کی وجہ شراب نہیں تھی،ان کا کہنا ہے کہ یہ ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا کا غیر معمولی ری ایکشن تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میں نے جو کیا میں اس کی شدت کو سمجھتا ہوں اور اپنے فعل کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔اپنے بیان میں وڈز کا کہنا ہے کہ 'میں چاہتا ہوں کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ میں نے شراب نوشی نہیں کی تھی، جو ہوا وہ تجویز کردہ دوا کا غیر معمولی ری ایکشن تھا۔مجھے معلوم نہیں تھا کہ دواں کا مجھ پر اتنا زیادہ اثر ہو گا۔انھوں نے اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور مداحوں سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ وہ خود سے بھی بہت توقعات رکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/05/2017 - 13:23:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :