پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ فاسٹ باﺅلر فضل محمود کو ہم سے بچھڑے بارہ برس ہوگئے

منگل 30 مئی 2017 13:24

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ فاسٹ باﺅلر فضل محمود کو ہم سے بچھڑے بارہ برس ہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ فاسٹ بولر فضل محمود کو ہم سے بچھڑے بارہ برس ہوگئے ۔اس عظیم کرکٹر نے ساری عمر پاکستان کی خدمت میں گزار دی۔فضل محمود 18 فروری ، 1927 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے متحدہ ہندوستان میں شمالی پنجاب کی کرکٹ ٹیم سے رانجی ٹرافی میں حصہ لے کر فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا اور قیام پاکستان کے بعد18 اکتوبر 1952 میں بھارت کے خلاف کھیل کر پاکستان ٹیم سے اپنا کیریئر شروع کیا اور 10 سال بعد16 سی20 اگست1962 میں انگلستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیل کر کرکٹ کو الوداع کہا۔

لکھنو میں پاکستان نے بھارت کے خلاف جو ٹیسٹ میچ جیتا اس میں فضل محمود نی94 رنز دے کر بارہ وکٹیں لیں اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

فضل محمود دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ سے گیند کرانے والے فاسٹ میڈیم باولر تھے۔ انہوں نی34 ٹیسٹ میچوں میں139 وکٹیں حاصل کیں اور13 اننگز ایسی ہیں جن میں انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے ایک سو بارہ انٹرنیشنل میچ بھی کھیلے جن میں انہوں نے چار سو چھیاسٹھ وکٹیں حاصل کیں۔

فضل محمود نے اوول کے میدان پر انگلستان کے خلاف ننانوے رنز دے کر بارہ وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان نے انگلینڈ (ایم سی سی) کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جیتا۔ اس میچ میں ان کے لیگ کٹرز نے بہت شہرت حاصل کی۔وہ آف کٹر اور لیگ کٹر دونوں طرح کی گیندیں کرانے کے لیے بہت مشہور تھے اور میٹ کی پچوں پر خاص طور سے بہت موثر باولر سمجھے جاتے تھے۔ گیند پر زبردست کنٹرول اور پچ پر مسلسل موومنٹ کرانا ان کا امتیاز سمجھا گیا۔وہ 30 مئی 2005 کو 78 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے ۔
وقت اشاعت : 30/05/2017 - 13:24:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :