آملا نے تیز رفتاری سے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ کوہلی سے چھین لیا

ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 5 اور6ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہاشم آملا کے ہی پاس ہے

منگل 30 مئی 2017 13:27

آملا نے تیز رفتاری سے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ کوہلی سے چھین لیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا نے تیز رفتاری سی7ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے چھین لیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں جب آملا 23 رنز پر پہنچے تو ان کے ایک روزہ کرکٹ میں 7 ہزار رنز مکمل ہوچکے تھے، وہ اس سنگ میل پر صرف 150 اننگز میں پہنچے جو ویرات کوہلی کے اس مقام تک پہنچنے سی11اننگز کم ہیں۔ کوہلی نے جنوری 2016 میں آسٹریلیا میں 7 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 5 ہزار اور6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہاشم آملا کے ہی پاس ہے۔
وقت اشاعت : 30/05/2017 - 13:27:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :