بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کھلاڑیوں میں تناﺅ کا انکشاف

منگل 30 مئی 2017 13:27

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کھلاڑیوں میں تناﺅ کا انکشاف
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2017ء) بھارتی ہیڈ کوچ انیل کمبلے اور کھلاڑیوں کے درمیان تناﺅ کا انکشاف ہوا ہے۔بی سی سی آئی پہلے ہی نئے کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار جاری کرچکا جس میں کمبلے اگلی مدت کیلئے آٹومیٹک طور پر امیدوار کی حیثیت سے موجود ہوں گے، مگر بھارتی میڈیا میں دعوی کیا گیا کہ کھلاڑی کمبلے سے خوش نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سابق لیگ سپنر کی رہنمائی میں بھارت نے لگاتار5سیریز جیتیں اور محدود اوورز کے مقابلوں میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو شکست بھی دی۔ اگرچہ کھلاڑی ان کا بدستور احترام کرتے ہیں مگر کچھ سینئر اور جونیئرز نے شکایت کی ہے کہ وہ ڈریسنگ روم میں انیل کمبلے کی موجودگی سے خود کو بہتر محسوس نہیں کررہے، وہ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار بھی نہیں کرپاتے، اس لیے انھیں نیا کوچ درکار ہے۔واضح رہے کہ حیران کن طور پر جب سے نئے کوچ کا اشتہار جاری ہوا ہے، اچانک بھارتی میڈیا میں انیل کمبلے کیخلاف منفی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔
وقت اشاعت : 30/05/2017 - 13:27:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :