روزے رکھ کر خود کومزید ترو تازہ محسوس کرتا ہوں:معین علی

منگل 30 مئی 2017 13:24

روزے رکھ کر خود کومزید ترو تازہ محسوس کرتا ہوں:معین علی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی ۔2017ء) برطانوی آل راﺅنڈر معین علی کا کہنا ہے کہ روزے رکھ کر وہ خود کو مزید ترو تازہ محسوس کرتے ہیں ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران معین علی کا کہنا تھا کہ 19گھنٹے روزہ رکھ کر میچز کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن حیرت انگیز طور پر وہ روزہ رکھنے کے بعد کھیل کے دوران خو د کو پہلے سے زیادہ تروتازہ محسوس کرتے ہیں ،اس مبارک مہینے میں ان کے لیے عبادات پہلے آتی ہیں اور کرکٹ بعد میں ، جب انہوں نے روزے رکھ کر کھیلنے کا آغاز کیا تو ا ن کے ساتھی کھلاڑیوں کو ان کی صحت کی فکر رہتی تھی لیکن وہ بھی اب عادی ہوچکے ہیں اور روزے کے دوران ان کے سامنے کھانے پینے سے گریز کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

معین علی کا مزید کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلنے کے بعد بھی کسی اور سپورٹس کاحصہ بن سکتے ہیں کیوں کہ وہ روزے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے رکھتے ہیں جو ان کے لیے سب سے اہم بات ہے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2017 - 13:24:51