گوگل نے چیمپئینز ٹرافی کی مناسبت سے نیا ڈوڈل متعارف کرادیا

ْ ڈوڈل نہ صرف تصاویریا کسی وڈیوپرمنحصرہے بلکہ اس میں باقاعدہ کرکٹ گیم کھیلی بھی جاسکتی ہے

جمعرات 1 جون 2017 15:45

گوگل نے چیمپئینز ٹرافی کی مناسبت سے نیا ڈوڈل متعارف کرادیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2017ء) چیمپئینز ٹرافی کا آغاز ہوگیا دنیا کی 8 صف اول کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس حوالے سے گوگل نے بھی ڈوڈل گیم مترادف کرادیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا اوردنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان اس مقابلے کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کا کرکٹ کے حوالے سے متعارف کرایا گیا ڈوڈل خاصا دلچسپ بھی ہے۔ چیمپیئنزٹرافی کا ڈوڈل نہ صرف تصاویریا کسی وڈیوپرمنحصرہے بلکہ اس میں باقاعدہ کرکٹ گیم کھیلی بھی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ گوگل اس سے قبل بھی کرکٹ کے میگا ایونٹس پر اپنے ڈوڈل میں تبدیلی کرتا رہا ہے خاص طور پر پاک بھارت مقابلوں میں گوگل کے ڈوڈل خاصے مقبول ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/06/2017 - 15:45:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :