جوروٹ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے انگلش بلے باز بن گئے

جمعرات 1 جون 2017 23:26

جوروٹ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے انگلش بلے باز بن گئے
اوول ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2017ء) انگلش ٹیم کے مایہ ناز ٹاپ آرڈر بلے باز جوروٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی دسویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی وہ ملک کی طرف سے زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے این مورگن کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کیا ہے، مورگن نے بھی دس سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔ مارکس ٹریسکوتھک 12 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 01/06/2017 - 23:26:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :