پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شعیب اختر اور وریندر سہواگ میں نوک جھوک

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 جون 2017 01:05

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شعیب اختر اور وریندر سہواگ میں نوک جھوک
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 جون ۔2017ء) چیمپئنز ٹرافی کے سب سے مقابلے میں 4جون کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے لیکن فیلڈ پر کھلاڑیوںکے ٹکراﺅ سے قبل دونوں ملکوں کے میڈیا پر سابق کھلاڑیو ں کا مقابلہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی ٹی وی چینل پر سابق ہندوستانی اوپنر وریندر سہواگ اور دنیا کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا آمنا سامنا ہوا جہاں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم جشن ضرور منائیں گے لیکن بھارت کو مات دینے کا نہیں بلکہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا،جوا ب میں وریندر سہواگ بولے کہ ہم تو پاکستان کا جشن منائیں گے اور امید ہے کہ شکست کی صورت میں پاکستان کی عوام اپنے ٹی وی سیٹس نہیں توڑیں گے ۔
وقت اشاعت : 02/06/2017 - 01:05:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :