پریسٹن مومسن آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ نمیبیا کے خلاف میچ کیلئے سکاٹش ٹیم میں طلب

جمعہ جون 11:23

پریسٹن مومسن آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ نمیبیا کے خلاف میچ کیلئے سکاٹش ..
ایڈن برگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2017ء) سابق سکاٹش کپتان پریسٹن مومسین نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ میں نمیبیا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم میں طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

29 سالہ بلے باز نے گزشتہ برس بزنس کی خاطر کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن اب انہوں نے دوبارہ ملک کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان کائل کوئٹزر، نائب کپتان ڈی لانگ، رچی بیرنگٹن، میتھیوکراس، ایلسڈیئر ایونز، سفیان شریف، مائیکل لیسک، پریسٹن مومسین، کالم میک لیوڈ، مارک واٹ، جارج میونسی، کریگ والک، کرس سول اور سٹورٹ ویٹنگھم پر مشتمل ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/06/2017 - 11:23:27

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments