ریال میڈرڈ اور یووینٹس کی ٹیمیں یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے فیصلہ کن معرکے میں ہفتہ کوآمنے سامنے ہوں گی

جمعہ 2 جون 2017 16:47

ریال میڈرڈ اور یووینٹس کی ٹیمیں یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے فیصلہ کن معرکے میں ہفتہ کوآمنے سامنے ہوں گی
کارڈف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2017ء) ریال میڈرڈ اور یووینٹس کی ٹیمیں یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے فیصلہ کن معرکے میں ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور دو ٹاپ ٹیموں ریال میڈرڈ اور یووینٹس نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز میں ریال میڈرڈ نے اٹلیٹکو میڈرڈ اور یووینٹس نے بارسلونا کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل میں دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 02/06/2017 - 16:47:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :