آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ،قومی ویمن ٹیم انگلینڈ روانہ

جیت کاجذبہ لے کرمیدان میں اتریں گے، ثناء میر

جمعہ 2 جون 2017 18:38

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ،قومی ویمن ٹیم انگلینڈ روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء) آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی خواتین ٹیم انگلینڈ روانہ ہو گئی۔ 24 جون سے شروع ہونیوالے ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی قیادت ثنا میر کریں گی۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ سے قبل وویمنز ٹیم کا 15 روزہ تربیتی کیمپ اور پانچ پریکٹس میچز ہوں گے۔ کوچ صبیح اظہر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنا ہدف ہے۔ قومی ٹیم کی کپتان ثنا میر نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کے حوصلے بلند ہیں۔ بھر پور محنت کی ہے، جیت کا جذبہ لے کر میدان میں اتریں گے۔ گرین شرٹس روایتی حریف بھارت کیخلاف 2 جولائی کو پنجہ آزمائی کرے گی۔
وقت اشاعت : 02/06/2017 - 18:38:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :