بھارت کے خلاف موقع ملا توقوم کومایوس نہیں کرئوںگا، شاداب خان

ٹیم پرکوئی دبا نہیں، ہم ویسٹ انڈیز سے حالیہ سیریز میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹ جیت کرآئے ہیں، لیگ اسپنر

جمعہ 2 جون 2017 18:56

بھارت کے خلاف موقع ملا توقوم کومایوس نہیں کرئوںگا، شاداب خان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء) پاکستان کے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف موقع ملا توقوم کومایوس نہیں کریں گے۔ روایتی حریف کے مقابل پرفارم کرنے والا پلیئر قومی ہیروبن جاتاہے۔ وہ بھی بھارت سے کھیل کر پاکستان کوفاتح بنانا چاہتے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 10 وکٹیں لے کرشہرت حاصل کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان بھارت سے معرکہ آرائی کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یے کہ بھارت کے خلاف چیمپئنزٹرافی کے پہلے میچ میں موقع ملا تو وہ قوم کومایوس نہیں کریں گے۔ انہیں علم ہے کہ روایتی حریف کیمقابل پرفارم کرنے والا کھلاڑی راتوں رات قومی ہیرو بن جاتاہے۔ وہ بھی پڑوسی ملک سے میچ کھیل کر پاکستان کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔لیگ اسپنر نے کہا کہ ٹیم پرکوئی دبا نہیں، ہم ویسٹ انڈیز سے حالیہ سیریز میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹ جیت کرآئے ہیں۔ ٹیم کا مورال بلند ہے۔ تمام کھلاڑی متحد ہیں اور ایک یونٹ کی طرح کھیلتے ہوئے صرف بھارت ہی پرفتح کے خواہشمند نہیں، بلکہ چیمپئنز ٹرافی جیت کروطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ ۔
وقت اشاعت : 02/06/2017 - 18:56:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :